پوپ لیو چہاردہم کے پھیپھڑے میں رسولی کی تشخیص، چند روز میں سرجری متوقع

ویٹیکن (جانو ڈاٹ پی کے) پوپ لیو چہاردہم نے اپنے پھیپھڑے میں ابتدائی مرحلے پر رسولی کی تشخیص کے بعد جلد سرجری کروانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق خبروں پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔امریکی نژاد پوپ نے گزشتہ روز ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعائیہ تقریب کے دوران بتایا کہ حالیہ طبی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے ان کے پھیپھڑے میں رسولی کی نشاندہی کی ہے۔پوپ لیو چہاردہم کے مطابق رسولی کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے اسے نکالنے کے لیے طبی عمل تجویز کیا ہے، جبکہ سرجری آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔اس موقع پر پوپ نے اپنی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔



