پشاور میں دفعہ144نافذ،جلسے، جلوس اور احتجاج پر پابندی عائد

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسوں، جلوسوں اور ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق پشاور میں پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button