اسلام آباد میں 24 روز سے کھڑے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع، شام تک شاہراہیں کلیئر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین ہفتوں سے زائد عرصے سے مختلف داخلی راستوں، اہم شاہراہوں اور ریڈ زون میں کھڑے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شام تک شہر کی کسی بھی شاہراہ پر کنٹینرز نظر نہیں آنے چاہئیں۔

اسلام آباد کے داخلی راستوں، اہم سڑکوں اور ریڈ زون میں گزشتہ 24 روز سے کنٹینرز موجود تھے، جنہیں اب ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے بعد شہر میں ٹریفک کی روانی اور آمدورفت کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں 19 اکتوبر کو کنٹینرز پہنچائے گئے تھے۔ ان کنٹینرز کے ذریعے شہر کے مختلف راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button