پاپارازی کو تصاویر کے لیے ادائیگی کرنے والی شخصیات پر سلمان خان کی تنقید

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ان اداکاراؤں پر تنقید کی ہے جو مبینہ طور پر پاپارازی کو اپنی مخصوص انداز میں تصاویر کھینچنے کے لیے پیسے دیتی ہیں۔

 سلمان خان نے یہ بیان فوٹوگرافروں کی جانب سے نامناسب تصاویر لینے پر تنقید کے چند ہفتے بعد دیا ہے۔

رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے ’روڈیز رائزنگ‘ کے گروپ لیڈرز کا استقبال کیا، جن میں اداکارہ نیہا دھوپیا بھی شامل تھیں۔

نیہا دھوپیا نے نامناسب تصاویر کے معاملے پر آواز اٹھانے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی آواز بہت سے لوگوں تک پہنچتی ہے، اسی لیے آپ کے مؤقف کو اہمیت حاصل ہے۔

جواب میں سلمان خان نے کہا ہے کہ بعض اداکار اور اداکارائیں خود پاپارازی کو بلاتے اور مخصوص تصاویر کے لیے ادائیگی کرتے ہیں، جبکہ کچھ شخصیات ایسی تصاویر بنوانا پسند نہیں کرتیں۔

 ان کے مطابق اصل فرق ان لوگوں میں ہے جو ایسی تصاویر پر رضامند ہوتے ہیں اور ان میں جو ایسا نہیں چاہتے، کسی کی مرضی کے خلاف تصاویر لینے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

سلمان خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاپارازی نے میری سابقہ تنبیہ کو مذاق سمجھا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں اس معاملے پر سنجیدہ مؤقف اختیار کروں گا اور ایسے پلیٹ فارمز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو اس عمل میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button