اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی،جوروٹ کاعالمی ریکارڈ توڑ دیا

سڈنی(جانو ڈاٹ پی کے) آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے جو روٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنا 221واں کیچ پکڑ کر یہ سنگِ میل عبور کیا، جبکہ جو روٹ 220 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ کرکٹ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 210 کیچز پکڑے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button