شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان متحرک،بیرسٹر گوہرکی بھی ملاقات

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سے رابطہ کرکے خیبرپختونخوا کی صورتحال اور حکومتی مؤقف سے آگاہ کردیا، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قیادت کو وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے حکومتی مؤقف سے آگاہ کیا۔ دونوں جانب رابطوں کا مقصد سیاسی صورتحال اور مذاکرات کے امکانات پر تبادلۂ خیال کرنا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے مزید وقت مانگا تھا، کیونکہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت بھی اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے مسلسل رابطے میں ہے۔

مزید ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مذاکرات اور مشاورت کے لیے مولانا فضل الرحمان کو مزید وقت دے سکتے ہیں۔ تاہم مذاکرات کے حوالے سے آئندہ پیش رفت کا انحصار متعلقہ سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت پر ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button