شہباز شریف سے ملاقات،مولانا فضل الرحمان نے ایمرجنسی کے معاملے پر اختلافی نوٹ لکھ دیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال اور وفاقی حکومت کے ممکنہ اقدامات پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں کشیدگی کم کرنے اور دہشت گردی کے مسئلے سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کے حوالے سے وفاقی حکومت کے مجوزہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ان اقدامات سے اتفاق نہیں کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ایسے اقدامات سے دہشت گردی کے خاتمے کی یقینی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مسئلے کے حل کے لیے سیاسی مشاورت، باہمی اتفاق رائے اور تمام متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔

مزید خبریں

Back to top button