دین کے معروف زمینداراورسابق امیدوار صوبائی اسمبلی طارق عباس خان نیازی انتقال کر گئے

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/پی کے)بدین ضلع کے معروف زمیندار اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی طارق عباس خان نیازی کراچی میں انتقال کر گئےخبر کے مطابق بدین ضلع کے معروف زمیندار ٹنڈو باگو کے حلقے سے پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کی نشست پر امیدوار اور میانوالی سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیت طارق عباس خان نیازی مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے مرحوم نیازی قبیلے کراچی کے صدر تھے مرحوم سابق وفاقی وزیر عبداللہ روکڑی کے داماد تھے ان کے انتقال کی خبر سے بدین کے علاقوں کھوسکی، شادی لارج اور قبائلی چک پنجاب کے علاقے میانوالی سمیت کراچی میں مقیم میانوالی کمیونٹی، عزیز و اقارب اور دوست احباب میں سوگ کی فضا چھا گئی مرحوم عامر حیات خان روکڑی کے بہنوئی رکن سندھ اسمبلی عادل عبداللہ خان روکڑی کے پھوپھا ضلع کونسل کے رکن شاہد حمید خان کے کزن اور موچھ کے سابق نائب ناظم لطیف اللہ خان آزاد کے ماموں تھے جبکہ بدین ضلع کی سیاست میں مرحوم کا شمار سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔



