سینئر صحافی عبدالغفور سروہی کی گرفتاری پربدین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مذمت

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)حیدرآباد پولیس کی جانب سے حیدرآباد کے سینئر صحافی عبدالغفور سروہی کے گھر میں زبردستی داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے صحافی کے گھر والوں کو حراساں کرنے اور صحافی عبدالغفور سروہی کو بغیر وارنٹ گرفتار کرکے اس پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز ضلع بدین کے صدر مرتضیٰ میمن جنرل سیکریٹری ناصر جت نائب صدر اے آر گدی طاہر سموں جوائنٹ سیکریٹری گل حسن ھنگورجو سیکریٹری اطلاعات آ صف علی وھڑو خازن اسلم پپو  میمن فلاح میمن سہیل میگھواڑ نے سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کے صحافی غفور سروہی کو حق سچ لکھنے کی پاداش میں گرفتار اور جھوٹا مقدمہ آ زاد صحافت اور انسانی حقوق کی پامالی ہے انہونے مطالبہ کیا ہے کے صحافی غفور سروہی کو فی الفور رہا کیا جائے اور اس قائم من گھڑت مقدمہ ختم کیا جائے دوسری صورت میں سندھ بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائیگا

مزید خبریں

Back to top button