کراچی میں دیوارگرنےکاالمناک حادثہ،دورانِ علاج دوسرابچہ بھی دم توڑگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) ملیر بکرا پیڑی میں سرکاری عمارت کی دیوار گرنے کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والا دوسرا بچہ بھی دورانِ علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی، جن میں دو بچے شامل ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق سرکاری عمارت کی دیوار کے ساتھ ایک نرسری قائم تھی۔ پانی کی وجہ سے دیوار بوسیدہ ہوچکی تھی، جس کے باعث وہ اچانک گر گئی۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ دیوار باہر کی جانب گری اور اس کی زد میں آکر افراد جاں بحق ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button