سونا پھر مہنگا،فی تولہ قیمت میں5ہزار900روپے اضافہ

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی بازار میں سونا 59 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 184 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے زیورات خریدنے والے صارفین کے اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔



