انمول پنکی کیخلاف منشیات کیس میں بڑا موڑ،4گواہوں نے شناخت کر لیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں منشیات برآمدگی کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں چار گواہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے والی ملزمہ کی شناخت کر لی۔عدالت میں گواہوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ ملزمہ کو گارڈن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گواہوں میں لیڈی کانسٹیبل سونیہ اشرف، تفتیشی افسر منصور، سب انسپکٹر عبدالستار اور اے ایس آئی اورنگزیب شامل ہیں۔پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے عدالت کو بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس نے بھی ملزمہ کی شناخت کی ہے۔ ان کے مطابق ملزمہ کا کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر) منشیات فروشوں کے ساتھ رابطوں کی نشاندہی کرتا ہے۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر منشیات کے بڑے نیٹ ورک سے وابستہ ہونے کا الزام ہے۔ مقدمے کی مزید کارروائی کے لیے عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button