سابق صوبائی وزیرسید اعجازعلی شاہ شیرازی کی سالانہ برسی مکلی میں منائی گئی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )سابق صوبائی وزیر الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی برسی منائی گئی

سابق صوبائی وزیر الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی سالانہ برسی کے موقع پر مکلی میں درگاہ حضرت شاہ مراد شاہ شیرازی پر ان کی آخری آرام گاہ پر برسی تقریب منعقد کر کے قرآن خوانی کرائی گئی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں آخر میں لنگر نیاز کیا گیا اس موقع پر مرحوم الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی زندگی پر مقررین نے روشنی ڈالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ برسی تقریب میں سابق ضلع ناظم سید شفقت حسین شاہ شیرازی، صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی سمیت دیگر نے شرکت کی شرکاء نے کہا کہ سید اعجاز علی شاہ شیرازی ایسی شخصیت ہیں جو ہم سے کبھی بھلائی نہیں جا سکتی، سید اعجاز علی شاہ شیرازی جیسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ انہیں رب پاک جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں

Back to top button