ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر بڑا اتفاق ہوگیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے آئندہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں حکومت کی قانون سازی کے لیے حمایت کرنے پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے قیام پر بھی اتفاق ہوگیا ہے، جبکہ کمیٹی کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں پارلیمان کی تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں کو ان کی عددی حیثیت کے مطابق کمیٹی میں نمائندگی ملے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق بلز سمیت تقریباً 30 مختلف بلز کی منظوری پر بھی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

یوں دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان قانون سازی کے معاملے پر پیدا ہونے والی رکاوٹ دور ہوگئی ہے اور آئندہ قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاسوں میں قانون سازی کا عمل آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button