سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری، ایکشن میں واپسی میں 3 ماہ لگنے کا امکان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں کامیابی سے کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال گزشتہ کچھ عرصے سے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا تھیں، جس کے باعث ڈاکٹرز نے سرجری کا فیصلہ کیا۔ سرجری کے بعد ان کی صحت اور بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدیہ اقبال ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ری ہیب کے مرحلے سے گزریں گی۔ انہیں مکمل طور پر ایکشن میں واپسی کے لیے تقریباً تین ماہ کا وقت درکار ہو سکتا ہے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر کی ری ہیب اور صحت یابی کا عمل طبی ماہرین کی نگرانی میں جاری رہے گا، جس کے بعد ان کی میدان میں واپسی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔



