بدین میں غزہ کے حق میں بڑا مظاہرہ، سینکڑوں افراد کی شرکت، فلسطین کے حق میں نعرے

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی بدین کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری عبدالکریم بلیدی، نائب امیر اللہ بچایو ہالیپوٹہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں جاری انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے مظلوم عوام کے تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر شرکاء نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بھی لگائے غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی مقررین نے کہا کہ ہم غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ میں نہتے مسلمانوں پر انسان سوز ظلم فوری طور پر بند کیا جائے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ اور غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ کے حق میں نعرے بھی لگائے اس موقع پر غلام رسول احمدانی ایازلطیف سومرو.فتح خان کھوسہ و دیگر نے خطاب کیا۔

 

مزید خبریں

Back to top button