آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ، بھارت کے 2 اسٹارز اور سکندر رضا آمنے سامنے

دبئی (جانو ڈاٹ پی کے)آئی سی سی نے ستمبر 2026 کے مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا، بھارت کے ابھشیک شرما اور شبمن گل جبکہ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا ایوارڈ کے لیے میدان میں ہیں۔
ابھشیک شرما نے ستمبر میں 4 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 229 رنز اسکور کیے، جبکہ شبمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ون ڈے میچز میں 333 رنز بنائے، جس میں ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔
زمبابوے کے تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 273 رنز اسکور کیے اور اپنی شاندار کارکردگی سے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگی حاصل کی۔
تینوں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے بعد اب آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے فاتح کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔



