آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی نائب سپیکر


تہران(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر علی نیک زاد نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی۔
پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی نیک زاد نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کا اندازہ امریکا میں ایندھن کی قیمتوں سے لگایا جا سکتا ہے، نہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’’کھوکھلی‘‘ سوشل میڈیا پوسٹس سے۔
ایرانی نائب سپیکر کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے کئی برس قبل آزادانہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا اور آج بھی اپنے اس فیصلے پر قائم ہیں۔ ان کے مطابق امریکا کے مفاد میں ہے کہ وہ ایرانی قوم کی مرضی کو تسلیم کرے اور اس کے سامنے سر تسلیم خم کرے۔
علی نیک زاد نے مزید کہا کہ زمینی حقائق محض بیانات اور دعووں سے طے نہیں ہوتے بلکہ اصل صورتحال کا فیصلہ میدان میں ہوتا ہے۔