روس ایران کو ایک ارب ڈالر قرض دے گا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، تاہم قرض کی رقم کے استعمال کے معاملے پر ایرانی حکومت کے مختلف اداروں میں اختلاف سامنے آگیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق روسی حکومت کی جانب سے ایک ارب ڈالر کا قرض فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور رقم ایران منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان اس بات پر اختلاف پایا جاتا ہے کہ روس سے حاصل ہونے والی قرض کی رقم کن شعبوں اور مقاصد کے لیے استعمال کی جائے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کو امریکا کی جانب سے وسیع پیمانے پر پابندیوں کا سامنا ہے۔ امریکی پابندیوں میں ایران کی تیل کی برآمدات، بینکاری کے شعبے اور عالمی مالیاتی نظام تک رسائی کو ہدف بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button