خیبرپختونخوا میں ہڑتال کے بعد ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کے وظیفے میں 15 فیصد اضافہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے بعد صوبائی حکومت نے ہڑتال میں حصہ نہ لینے اور دورانِ احتجاج ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹرز اور ٹرینیز کے وظیفے میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی ہدایت پر پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (پی جی ایم آئی) نے ہڑتال کے دوران فرائض انجام دینے والے میڈیکل آفیسرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں، جبکہ میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے ٹرینیز کی تفصیلات بھی 2 روز کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری ہدایات کے مطابق فہرست میں ٹرینی کا نام، متعلقہ شعبہ، ٹریننگ لیول اور ڈیوٹی شروع کرنے کی تاریخ درج کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ہڑتال کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے ٹرینی کے سپروائزر کا نام بھی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

حکام نے ٹرینیز کی حاضری اور دورانِ ہڑتال ڈیوٹی سے متعلق تمام معلومات کی تصدیق متعلقہ شعبے کے چیئر سے کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ہڑتال کے دوران باقاعدگی سے ڈیوٹی دینے والے ٹرینیز ہی 15 فیصد اضافی وظیفے کے حقدار ہوں گے، جبکہ ڈیوٹی نہ دینے والے ٹرینیز کے اضافی 15 فیصد وظیفے کا معاملہ تنازع حل ہونے تک زیرالتوا رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button