سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ، فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1029 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 66 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 588 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔



