حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی، یمنی وزیر خارجہ کی عالمی حمایت کی اپیل

صنعا(ویب ڈیسک) یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے عالمی برادری سے حمایت کی اپیل کردی۔

یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ یمنی عوام کو اپنی ریاست اور سلامتی بحال کرنے کا حق حاصل ہے، جبکہ حکومتی فوجی کارروائی کا مقصد ملک بھر میں ریاستی خودمختاری اور حکومتی اداروں کی عملداری بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی مہم کے مقاصد میں ہتھیاروں کو ریاستی کنٹرول میں لانا بھی شامل ہے۔ عالمی برادری یمنی عوام اور ریاستی اداروں کی حمایت کرے، کیونکہ کشیدگی میں کمی اور امن کے لیے دستیاب تمام مواقع ختم ہوچکے ہیں۔

افراح الزوبہ کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا طاقت کے ذریعے یمنی عوام پر اپنی مرضی مسلط کر رہی ہے، جبکہ اس کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے خطرات اب یمنی سرحدوں تک محدود نہیں رہے۔

یمنی وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ یمن میں ریاستی اداروں کی بحالی اور ملک میں سلامتی و استحکام کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دے۔

مزید خبریں

Back to top button