ایران کا بڑاعسکری اعلان،میزائلوں کی رینج بڑھانےکافیصلہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا کیونکہ امریکی افواج ایرانی ساحل سے ایک ہزار کلومیٹر تک کے فاصلے پر موجود ہیں۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جنگ کے دوران ہی ایرانی میزائلوں کی رینج بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اس سمت میں پہلے ہی پیش رفت کرچکا ہے اور میزائلوں کی صلاحیت اور رینج میں اضافے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ایرانی فوج کے ترجمان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان عسکری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کی فوجی صلاحیتیں اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی مسلسل توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button