مبینہ زیادتی کی شکار غیر ملکی خاتون لاہور سے باکو روانہ،3پولیس افسران بھی ہمراہ

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) مبینہ زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون کو لاہور ایئرپورٹ سے باکو روانہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون کو بورڈنگ کے بعد پی کے 159 پرواز کے ذریعے لاہور سے باکو روانہ کیا گیا۔ اے ایس پی ڈیفنس سمیت تین پولیس افسران نے خاتون کی بورڈنگ مکمل کرائی، جس کے بعد وہ بھی خاتون کے ہمراہ پرواز کے ذریعے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق خاتون ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی نگرانی میں موجود رہی، جبکہ اس کی روانگی کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔



