خیبرپختونخوا حکومت کی تاریں کابل سے ہلتی ہیں، کابل کے تار نئی دہلی سے،زاہد خان

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) سینیئر سیاستدان سینیٹر زاہد خان نے خیبرپختونخوا حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس اپنا کوئی اختیار نہیں، اس کی تاریں کابل سے ہلتی ہیں جبکہ کابل کے تار نئی دہلی سے ہلتے ہیں۔
اپنے ایک پیغام میں زاہد خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے دھاگے کابل سے ملتے ہیں، ایسی صورتحال میں مذاکرات کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 گھنٹے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیے۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ مذاکراتی ٹیم بھی مذاکرات کامیاب کرانا چاہتی تھی اور دورانِ مذاکرات بات مان چکی تھی، اس کے باوجود مذاکرات ناکام ہوگئے۔
سینیٹر زاہد خان نے موجودہ صورتحال کو خیبرپختونخوا کے لیے المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ایسے حکمران صوبے پر مسلط ہیں۔



