بلوچستان میں بڑا فیصلہ،سوراب،خضداراور وڈھ میں3ماہ کیلئے دفعہ144نافذ

کوئٹہ (جانو ڈاٹ پی کے) بلوچستان حکومت نے سوراب، خضدار اور وڈھ میں قومی شاہراہ پر احتجاج، دھرنوں اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے کے خلاف 3 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق قومی شاہراہوں پر بلا تعطل آمدورفت یقینی بنانا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ این 25 شاہراہ کی بندش سے مریضوں، مسافروں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو دفعہ 144 پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔



