آبنائے ہرمز میں ٹینکر پر میزائل حملہ، انجن روم کو نقصان

تہران (ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں ایک ٹینکر کو میزائل حملے کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ہے، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حملے کے باوجود ٹینکر کا عملہ محفوظ رہا، جبکہ واقعے کے نتیجے میں کسی ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حملے کے ذمہ دار کون ہیں۔

واقعے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی سلامتی اور خطے میں جاری کشیدگی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button