چھوٹے یونٹس میں عوام اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں تاکہ عوام کو اپنے انتظامی سربراہ کے انتخاب اور تبدیلی کا زیادہ اختیار حاصل ہو۔
اپنے بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چھوٹے صوبے بننے چاہئیں، اس طرح اگر کسی انتظامی سربراہ کے انتخاب میں غلطی ہوجائے تو اسے تبدیل کرنا ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عوام تک بنیادی سہولیات کی بروقت رسائی ہی گڈ گورننس کی بنیاد ہے، جبکہ مؤثر طرز حکمرانی میں مضبوط بلدیاتی نظام کا اہم کردار ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مضبوط ادارے ہی ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں، اس لیے اداروں کو مؤثر اور بااختیار بنانا ضروری ہے۔



