جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 9 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت بھی 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔



