بھارت میں انتخابی فہرستوں پر احتجاج، جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت میں انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے آج سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ممبئی کے شیواجی پارک میں الیکشن کمیشن کے خلاف ہونے والے احتجاج میں معروف اداکارہ شبانہ اعظمی، اداکار نصیرالدین شاہ، گلوکار و موسیقار وشال دادلانی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے بھارتی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتخابی فہرستوں میں مبینہ ہیرا پھیری کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

پولیس کی جانب سے احتجاج کی اجازت نہ دیے جانے کے باوجود بڑی تعداد میں افراد شیواجی پارک پہنچے۔ احتجاج کے بعد تنظیم نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا، جس کے پیش نظر جنتر منتر پر پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کردیئے گئے۔

سی جے پی کے بانی ابھجیت دِپکے نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی جانب سے انتخابی فہرستوں سے 13 کروڑ ووٹرز کے نام حذف کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ ممبئی سے بڑھا کر بھارت کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے پریس کانفرنس میں خدشہ ظاہر کیا کہ انتخابی فہرستوں سے مزید 50 لاکھ ووٹرز کے نام خارج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button