سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے کا ہوگیا

کراچی(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 687 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 56 روپے کم ہوکر 6 ہزار 522 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 181 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔



