عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، امریکی خام تیل اور برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں معمولی سے نمایاں کمی جبکہ اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.90 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 91.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.06 فیصد کمی کے بعد 102.30 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اس کے برعکس اماراتی مربن خام تیل کی قیمت میں 1.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 110.80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔ امریکی خام تیل 3.42 ڈالر سستا ہوکر 89.45 ڈالر فی بیرل تک آگیا تھا، جبکہ لندن برینٹ آئل کی قیمت میں 2.57 ڈالر کمی ہوئی تھی اور یہ 99.74 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا تھا۔



