خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر بازیاب

خاران (جانو ڈاٹ پی کے)ضلع خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب ہوگئے، پولیس اور خاندانی ذرائع نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو کو 20 ستمبر کو کوئٹہ سے خاران جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ وہ ایک نجی گاڑی میں سفر کر رہے تھے اور ان کے ہمراہ ڈرائیور، ذاتی محافظ اور ایک دیگر شخص بھی موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق اغوا کے تین روز بعد ڈپٹی کمشنر کے ڈرائیور اور ذاتی محافظ کو رہا کردیا گیا تھا، جبکہ منیر احمد سومرو کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی اداروں اور پولیس کی جانب سے تلاش جاری تھی۔



