فیفا آسیان کپ میں پاکستان کا سفر تمام، آخری میچ میں ویتنام سے 2-4 کی شکست

جکارتہ (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان فٹبال ٹیم کا انڈونیشیا میں جاری فیفا آسیان کپ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا، قومی ٹیم کو آخری گروپ میچ میں ویتنام کے ہاتھوں 2-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 3 میچز کھیلے، جن میں سے 2 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ برابر رہا۔آخری گروپ میچ میں ویتنام نے پاکستان کے خلاف 4 گول اسکور کیے جبکہ قومی ٹیم 2 گول کرنے میں کامیاب رہی۔ شکست کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button