پاکستان کا تجارتی خسارہ10.79ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد تجارتی خسارہ 10 ارب 79 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستان کا ماہانہ تجارتی خسارہ ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد بڑھا، جس کے بعد یہ 3 ارب 56 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں درآمدی بل ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد اضافے کے بعد 6 ارب 50 کروڑ ڈالر رہا۔دوسری جانب ستمبر میں برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات 2 ارب 94 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد اضافے سے 10 ارب 79 کروڑ ڈالر رہا۔اس دوران ملک کا درآمدی بل 13 فیصد اضافے کے بعد 19 ارب 21 کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات 11 فیصد اضافے کے بعد 8 ارب 42 کروڑ ڈالر رہیں۔



