محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں شریک نہیں ہوں گے

ڈھاکہ (جانو ڈاٹ پی کے) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں موجود نہیں ہوں گے۔اے سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محسن نقوی ایشین گیمز کے فائنل کے روز ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔اے سی سی کے مطابق صدر محسن نقوی پہلے سے طے شدہ مصروفیات اور کمٹمنٹس کے باعث ایشین گیمز کے فائنل میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔محسن نقوی نے ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی اور میڈلز حاصل کرنے والی تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button