ڈائمنڈ تاج،سرخ بال اور بلیک گاؤن،ایشوریا رائے نے پیرس میں دھوم مچا دی

پیرس (جانو ڈاٹ پی کے) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں ایک بار پھر اپنے منفرد اور شاہانہ انداز سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
Aishwarya Rai Bachchan brought royal drama to Paris at L’Oréal Paris’ Le Défilé 2026.
The silhouette feels slightly bulky. What do you think?#AishwaryaRai #ParisFashionWeek pic.twitter.com/Is0OFNcjrk
— Sapna Madan (@sapnamadan) September 29, 2026
ایشوریا رائے 28 ستمبر کو لوریئل پیرس کے معروف ’Le Défilé‘ فیشن شو میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے شو کے اختتام پر واک کرکے تقریب کی رونق دوبالا کردی۔
اداکارہ نے اس موقع پر معروف ڈیزائنر Yara Shoemaker کا تیار کردہ سیاہ مخملی لباس زیب تن کیا، جس کے ساتھ کرسٹل سے مزین کیپ اور ڈائمنڈ سے سجا تاج ان کے انداز کو مزید نمایاں کررہا تھا۔
ایشوریا کے نئے برگنڈی ریڈ بالوں نے بھی مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کی، جبکہ سرخ لپ اسٹک اور نمایاں میک اپ نے ان کے پورے لُک کو مزید دلکش بنا دیا۔پیرس کے پلیس جَوفر میں ہونے والے فیشن شو کے پس منظر میں ایفل ٹاور اور École Militaire نمایاں تھے۔ لوریئل کے اس شو میں ایشوریا کے علاوہ کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور ماڈلز نے بھی شرکت کی۔ایشوریا رائے کی ریمپ واک کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئیں، جبکہ ان کے نئے لُک پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے گئے۔



