مداحوں کی حرکتیں حد سے بڑھ گئیں، بابر اعظم کا غصہ آسمان پر پہنچ گیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم مداحوں کی جانب سے بار بار میدان میں داخل ہوکر سیلفیاں لینے اور ہاتھ ملانے کی کوشش پر برہم ہوگئے۔میچ کے دوران متعدد مداح سکیورٹی حصار توڑ کر میدان میں داخل ہوئے اور بابر اعظم کے ساتھ سیلفی لینے اور ہاتھ ملانے کی کوشش کرتے رہے۔ مداحوں کی یہ مداخلت اس وقت بھی جاری رہی جب بابر اعظم بیٹنگ کر رہے تھے۔صورتحال حد سے بڑھنے پر بابر اعظم واضح طور پر ناراض دکھائی دیے۔ انہوں نے ایک مداح سے موبائل فون لے لیا جبکہ ایک دوسرے مداح کا فون بھی ہاتھ سے دور پھینک دیا۔بابر اعظم نے مداحوں کو ڈانٹ بھی پلائی اور انہیں واپس جانے کا کہا، جس کے بعد مداح میدان سے واپس چلے گئے۔بار بار ہونے والی مداخلت کے باعث بابر اعظم کی ناراضی نے میچ دیکھنے والے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

مزید خبریں

Back to top button