پاکستانی اے آئی فلم میکر کی دھوم، ’دی مدرز مونسٹر‘ نے 5 کروڑ ویوز حاصل کرلیے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی اے آئی فلم میکر زاہد اقبال کی 28 منٹ دورانیے پر مشتمل مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ مختصر فلم ’دی مدرز مونسٹر‘ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی۔

YouTube player

لیہ سے تعلق رکھنے والے زاہد اقبال کی فلم کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اسے یوٹیوب پر 5 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، جبکہ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر فلم کی کامیابی کے ساتھ زاہد اقبال کی جانب سے مبینہ طور پر 5 کروڑ روپے آمدنی حاصل کیے جانے کی باتیں بھی گردش کر رہی ہیں، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی فلم کی مقبولیت نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے فلم سازی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بھی نمایاں کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اے آئی پر مبنی تخلیقی ٹیکنالوجی نوجوان فلم میکرز اور دیگر تخلیق کاروں کے لیے محدود وسائل کے ساتھ نئے تجربات اور عالمی ناظرین تک رسائی کے مواقع پیدا کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button