فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں، اداکارہ میرا کا ناقدین کو جواب

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی باکس آفس کارکردگی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

اداکارہ میرا نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کے ساتھ کامیابی، ناکامی اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والے افراد سے متعلق مختلف پیغامات شیئر کیے۔

میرا نے ایک پیغام میں لکھا کہ لوگ انہیں اس لیے ’فلاپ‘ قرار دیتے ہیں کیونکہ ان کی فلم ’سائیکو‘ نے 100 کروڑ روپے کا بزنس نہیں کیا، تاہم ان کے مطابق وہ خود کو بہادر سمجھتی ہیں کیونکہ فلم کے بعد لوگوں کے رویوں کا سامنا کرنے کے باوجود وہ آگے بڑھتی رہیں۔اداکارہ نے ایک اور پیغام میں لکھا کہ فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں۔میرا کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس میں شوبز انڈسٹری میں بڑی باکس آفس کمائی کو کامیابی کا حتمی معیار سمجھنے کے رجحان پر بھی سوال اٹھایا گیا۔اداکارہ کے پیغامات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button