محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا دوسرا نوٹس، 2 اکتوبر کو طلب

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کا دوسرا نوٹس موصول ہوگیا، انہیں 2 اکتوبر کو لاہور میں طلب کرلیا گیا۔

قریبی ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو نوٹس ان کے گھر کے پتے پر موصول ہوا ہے، جس میں انہیں 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو ضبط کیے گئے موبائل فون کے تجزیے اور فارنزک کے لیے طلب کیا ہے۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رضوان سے ضبط شدہ موبائل کا تجزیہ اور فارنزک کرنا ہے۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان این سی سی آئی اے میں اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوں گے۔این سی سی آئی اے کی جانب سے محمد رضوان کے موبائل فون کی فارنزک جانچ کے لیے تعاون طلب کیے جانے کی اطلاعات پہلے بھی سامنے آچکی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button