اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کا بار ایسوسی ایشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو\ جانو ڈاٹ پی کے) اسسٹنٹ کمشنر بورے والا جواد حسین ملک نے بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ بار روم کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر صدر بار رانا الطاف ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری علی جاوید گجر ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا نے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بار ایسوسی ایشن سے متعلق امور، جاری ترقیاتی کاموں اور وکلا کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک نے وکلا کے مسائل سنے اور متعلقہ امور پر گفتگو کی۔
بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ترقیاتی کاموں اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔



