جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ عالمی نظام کی بنیاد ہے،روس کا ایران کو اہم پیغام

ماسکو (جانو ڈاٹ پی کے) روس نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کا ذمہ دار فریق بن کر اس کا حصہ برقرار رکھے اور معاہدے سے دستبردار نہ ہو۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیکزاد کے ایران کی جانب سے NPT سے ممکنہ علیحدگی سے متعلق بیانات کا نوٹس لیا ہے، تاہم ان بیانات کی مزید وضاحت درکار ہے۔4دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس نہیں چاہتا کہ ایران عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبردار ہو۔ ان کے مطابق NPT جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے عالمی نظام کی بنیاد ہے اور ماسکو امید کرتا ہے کہ ایران اس معاہدے کا اہم اور ذمہ دار فریق رہے گا۔

ایرانی حکام کی جانب سے NPT سے ممکنہ دستبرداری کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری پروگرام اور پابندیوں سمیت مختلف معاملات پر کشیدگی برقرار ہے۔روس نے اس معاملے پر ایران سے معاہدے کے ساتھ وابستگی برقرار رکھنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button