اسلام آباد میں چینی شہری کے قتل کیس کا بڑا فیصلہ، عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنا دی

 

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چینی شہری ژو ژن لیانگ کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چینی شہری ین گو شوان کو سزائے موت سنا دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قتل کی دفعہ کے تحت مجرم کو سزائے موت جبکہ مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔عدالت نے گھر میں داخل ہونے کی دفعہ کے تحت بھی مجرم کو 7 سال قیدِ بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔واضح رہے کہ چینی شہری کے قتل کا مقدمہ 2024 میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں

Back to top button