مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا!گورنر راج کی دھمکیوں پر سہیل آفریدی کا دوٹوک اعلان

 پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں کے باوجود اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کردیا۔

امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام، پولیس اور فوج نے قیام امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جبکہ صوبے کے 80 ہزار سے زائد افراد جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں، تاہم دو دہائیوں کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن دوبارہ بدامنی کی نذر کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کے جانے اور دوبارہ آبادکاری کے خدشات کے حوالے سے وفاق کو مسلسل خبردار کیا، کئی بار خطرے سے آگاہ کیا گیا لیکن ہمارے بیانات کو پروپیگنڈا قرار دیا گیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بارہا واضح کیا کہ ریاست کی موجودہ پالیسی درست نہیں، صوبے کے عوام کو ایک مخصوص مائنڈ سیٹ کے تجربات کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ خیبرپختونخوا کو دوبارہ دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے کی پالیسی ناقابل قبول ہے اور گورنر راج یا ایمرجنسی کی دھمکیوں سے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

مزید خبریں

Back to top button