ٹیلر سوئفٹ نے تاریخ رقم کردی، سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2026 کے ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز حاصل کرنے والی فنکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ایوارڈز تقریب سے قبل ٹیلر سوئفٹ اور بیونسے 30، 30 وی ایم اے ایوارڈز کے ساتھ برابر تھیں، تاہم پہلی بار متعارف کرائے گئے MTV VMA Artist Director Honor کا ایوارڈ حاصل کرکے ٹیلر سوئفٹ نے بیونسے کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بعد ازاں ٹیلر سوئفٹ نے گانے ’Fate of Ophelia‘ کی ویڈیو پر Video of the Year اور Best Direction کے ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، جس کے بعد ان کے مجموعی وی ایم اے ایوارڈز کی تعداد 33 ہوگئی۔
تقریب کے دوران گلوکارہ نے اپنے نئے گانے ’Patient Zero‘ کی میوزک ویڈیو بھی پیش کی۔ ویڈیو کی ہدایت کاری خود ٹیلر سوئفٹ نے کی ہے جبکہ اس میں معروف اداکار کولن فیرل اور ڈکوٹا جانسن نے بھی اداکاری کی ہے۔



