سمندر میں ہنگور کی گرج!،مریم نواز کا پاک بحریہ کوخراجِ تحسین

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کامیاب تجربے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو مکمل درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت قابلِ تحسین ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آبدوز ہنگور کی کامیاب فائرنگ کو پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید دفاعی استعداد کا اظہار قرار دیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں اور پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بحری دفاعی صلاحیتوں میں پیش رفت قومی سلامتی کے لیے اہم ہے۔



