چھاچھرو:اونٹنی پر تشدد اور آنکھیں نکالنے کے کیس میں متاثرہ اونٹنی عدالت میں پیش

تھرپارکر(رپورٹ؛ میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) ڈاہلی تحصیل کے گاؤں بنگل رند میں مبینہ طور پر اونٹنی پر تشدد کرکے اس کی آنکھیں نکالنے کے واقعے سے متعلق کیس کی سماعت آج چھاچھرو کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں ہوئی۔

عدالت کے حکم پر اونٹنی کے مالک لیلو میگھواڑ نے متاثرہ اونٹنی کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران اونٹنی کے مالک اور کیس میں گواہ نامزد دو افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔

واضح رہے کہ تقریباً تین ماہ قبل اونٹنی کے مالک کی فریاد پر گاؤں بنگل رند کے رہائشی حمزو، مختیار، روشن، ممتاز اور اختر رند سمیت چھ ملزمان کے خلاف کینسر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واقعے کا اُس وقت سندھ کے وزیراعلیٰ نے بھی نوٹس لیا تھا۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button