پاک بحریہ کی نئی آبدوز ہنگور سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیاب

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاک بحریہ نے نئی شامل کی گئی آبدوز پی این ایس ایم ہنگور سے پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے، جس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل نے مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس ایم ہنگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ آبدوز نے شمالی بحیرہ عرب میں فائرنگ کا مظاہرہ مکمل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ایم ہنگور سے فائر کیا گیا طویل فاصلے تک مار کرنے والا اینٹی شپ کروز میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے مقررہ ہدف پر لگا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے آبدوز ہنگور کی جنگی صلاحیت اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ قومی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے جدید اور ہر وقت تیار فورس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی جدید جنگی صلاحیتیں علاقائی امن اور بحری سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

پاک بحریہ کے حکام کے مطابق پی این ایس ایم ہنگور سے کامیاب لائیو ویپن فائرنگ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسی مشقیں کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button