ہاکس بے کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) ہاکس بے کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہاکس بے منوڑہ ہٹ نمبر این 08 کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان عبدالباسط گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔

اطلاع ملنے پر ایدھی بحری رضاکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی۔

حکام کے مطابق متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button